ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیوں کی بدولت ہزاروں سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف ملا ہے، افضال بھٹی

بدھ 2 مئی 2018 23:21

لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب افضال بھٹی نے کہاہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور ان کمیٹیوں کی فعالیت اور کارکردگی کی بدولت ہزاروں اوور سیز پاکستانیوں کو ریلیف ملا ہے، وہ او پی سی افسران کے پندرہ روزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ، کوآرڈینیٹر حاجی نواز، ڈی جی عثمان انور، ایڈیشنل ڈی جی آغا یوسف، ڈائریکٹرز اسد نعیم ، راجہ زبیر ، عشرت اللہ نیازی اور دیگر افسران اجلاس میںشریک تھے، افضال بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر او پی سی سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے تندہی سے کوشاں ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے ، اوورسیز پاکستانی اپنے کسی بھی مسئلے کے ازالے کیلئے ہمہ وقت او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔