بی اے ایس ایف کا بائر کے مزید اثاثے خریدنے کا معاہدہ

بدھ مئی 23:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) بی اے ایس ایف (BASF) نے 1.7 ارب یورو کے بدلے میں بائر (Bayer) کے مزید اثاثے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ بائر یہ اثاثے مونسانٹو کی متوقع خریداری کے بعد فروخت کررہی ہے۔ بی اے ایس ایف کو فروخت کئے جانے والے کاروبار میں بائر کا پورا سبزیوں کے بیجوں کا کاروبار،، بیج کے تحفظ کا کاروبار،، ہائبرڈ گندم کی ریسرچ ایننڈ ڈیولپمنٹ اور مکمل اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل فارمنگ کا پلیٹ فارم xarvio شامل ہیں۔

بی اے ایس ایف نے 1.7 ارب یورو کے بدلے بائر سے جو کاروبار خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، ان کی 2017ء میں کل سیلز تقریباً 745 ملین یورو رہی ہے۔ یہ حالیہ معاہدہ بی اے ایس ایف اور بائر کے درمیان 13 اکتوبر 2017ء کو ہونے والے اثاثوں کی خریدو فروخت کے 5.9 ارب یورو کے معاہدے کے علاوہ ہے، ان اثاثوں کی 2017ء کی کل سیلز 1.5 ارب یورو تھی۔

(جاری ہے)

ان دونوں ٹرانزیکشنز کے ذریعے بی اے ایس ایف نے جو کاروبار خریدے ہیں ان کی 2016ء میں 2 ارب یورو کی سیلز جبکہ 2017ء میں 2.2 ارب یورو کی سیلز رہی ہے۔

اس طرح خریداری کے دونوں معاہدوں کی کل مالیت 7.6 ارب یورو ہوگئی ہے جس کے ذریعے بی ای ایس ایف اپنی مصنوعات میں اضافے کے ساتھ اپنے منافع میں بھی قابلِ ذکر اضافہ کرے گا۔ بی اے ایس ایف کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر کرٹ بوک نے کہا کہ حالیہ کاروباری معاہدوں کے ذریعے بی اے ایس ایف کسانوں کا زیادہ بہتر پارٹنر بن جائے گا۔

متعلقہ عنوان :