پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,417 کی سطح پر بند

بدھ مئی 23:29

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,417 کی سطح پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,417 کی سطح پر بند ہوا۔ بدھ کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.966 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,002 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.062 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 837.276 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت826.128 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 584.480 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 206.481 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت199.739 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت137.171 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 54.887 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 27.754 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 23.936 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 6.448 ملین روپے رہی۔

اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 132 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 64.265 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :