بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے آنیوالے مردوخواتین کا میڈیکل ایک ہی کمرے میں کیا گیا

خواتین کی طبی جانچ پڑتال کوئی خاتون ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر مرد ڈاکٹروں نے کی

بدھ 2 مئی 2018 23:29

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کانسٹیبل بننے کیلئے آنیوالے مرد و خواتین کا میڈیکل ٹیسٹ ایک ہی کمرے میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں تمام قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے آنیوالے مردوخواتین کا میڈیکل ٹیسٹ ایک ہی کمرے میں کیا گیا ،بات صرف مرد و خواتین کا ایک ہی کمرے میں میڈیکل ٹیسٹ لینے تک محدود نہیں رہی بلکہ خواتین کی طبی جانچ پڑتال کیلئے بھی کوئی خاتون ڈاکٹر بھی وہاں موجود نہیں تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ اور جاری ویڈیو کے مطابق میڈیکل ٹیسٹ کے دوران مرد وں کو 18 خواتین امیدواروں کی موجودگی میں کپڑے اتارنے کو کہا گیا اور مرد امیدوار ایک لائن میں صرف انڈر ویئر پہنے کھڑے رہے ۔ اس کے علاوہ کسی خاتون ڈاکٹر کی غیر موجودگی کی وجہ سے خواتین امیدواروں کا میڈیکل ٹیسٹ مرد ڈاکٹروں نے ہی کیا۔اس سے قبل بھارت میں میڈیکل ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کی ذات اٴْن کے سینے پر لکھنے کا واقعہ بھی سامنے آچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :