Live Updates

عوام کو اب بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ،رانا ثناء اللہ مینار پاکستان لاہور میں جلسے کے ہجوم کو دیکھ کر ہوش کھو چکے ہیں، منورہ منیر

ْخواتین کو گالی دیتے ہیں جس سے خواتین میں غم وغصہ اتنا بڑھ گیا ہے ،صوبائی صدر خواتین ونگ

بدھ 2 مئی 2018 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی خواتین ونگ کے صوبائی صدر منورہ منیر ،سی سی آئی کی ممبر سعیدہ بانو ،شائستہ نرگس مینگل ،کرن جاموٹ ،بی بی عفت ،رضیہ سلطانہ ودیگر خواتین نے کہاہے کہ عوام کو اب بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ،پنجاب کے وزیر رانا ثناء اللہ پاکستان تحریک انصاف کی مینار پاکستان لاہور میں جلسے کے ہجوم کو دیکھ کر اپنا ہوش کھو چکے ہیں اور اب وہ معاشرے میں خواتین کو گالی دیتے ہیں جس سے خواتین میں غم وغصہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ جس سے انکی پارٹی کی خواتین نے بھی مذمت کی ہم رانا ثناء اللہ کی اس بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے یہ بات بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ خواتین کو معاشرے میں بڑی اہمیت اور معاشرہ خواتین کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے انہیں خواتین کی بدولت قومیں بنتی ہے خواتین کو رحمت بھی کہا جاتاہے ،رانا ثناء اللہ کے بیان سے تمام خواتین کی بے حرمتی ہوئی ہے ،بلوچستان کی خواتین نے فیصلہ کیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی اس نازیبا الفاظ کیخلاف گورنر ہائوس کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیاجائیگا اور جب تک رانا ثناء اللہ معافی نہیں مانگے گا ہمارا دھرنا اور احتجاج جاری رہیگا ،ہم کسی بھی جماعت کو خواتین کے بارے میں نازیبا الفاظ کہنے کی اجازت نہیں دیں گے ،معاشرے میں خواتین کی بڑی عزت چاہیے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتی ہوں وہ قابل احترام ہے اور معاشرے میں خواتین کو عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے ،مینار پاکستان کی کامیاب جلسے کے بعد رانا ثناء اللہ اور انکی پارٹی کے عہدیداروں کی نیندیں حرام ہوچکی ہے ،جب تک رانا ثناء اللہ ٹی وی پر آکر خواتین کے بارے میں جو الفاظ کہاہے معافی نہیں مانگے کا اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہیگا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات