سندھ بلوچستان باکسنگ سیریز کے نام پر مذاق اور پیسہ بٹورنے کا سلسلہ بند کیا

جائے،کراچی ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن

بدھ 2 مئی 2018 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) سندھ بلوچستان باکسنگ سیریز کے نام پر مذاق اور پیسہ بٹورنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو سندھ اور بلوچستان میں سخت احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ یہ بات کراچی ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری برکت علی، عبدالمجید بروہی، مراد بخش بلوچ، نور محمد قمبرانی، عبدالستار بلوچ، رفیع الدین، سید اشرف علی، عبدالروف قریشی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔

باکسنگ عہدے داران نے کہا کہ سندھ بلوچستان کے نام پر باکسنگ کے کھیل کے ساتھ مزاق کا سلسلہ بند کیا جائے اور باکسنگ کے نام پر پیسہ بنانے کے کھیل کو روکا جائے۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ کے نام پر سیاست کے ساتھ باکسنگ کے ساتھ کئی سالوں سے مذاق کیا جارہا ہے، اور لاکھوں روپے گرانٹ کی مد میں وصول کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سندھ میں باکسنگ کا کھیل تباہی کی طرف گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بلوچستان باکسنگ سیریز کے نام پر لاکوں روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیا گیا اور ایک باکسنگ کلب کو سندھ کے نام کھلا کر باکسنگ کے کھیل سے مذاق کیا جارہا ہے ۔ جبکہ سندھ کی ٹیم کے لئے کوئی ٹرائلز نہیں کرائے گئے۔ میر پورخاص ، حیدر آباد ،لاڑکانہ سمیت کراچی کے پانچ ڈسٹرکٹ کے عہدے دران نے اس سیریز پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی علم نہیں اور نہ ہی ٹیم کے ٹرائلز ہوئے ۔

جبکہ اسی طرح بلوچستان میں بھی کسی کلب کو پتہ نہیں،گزشتہ دونوں بلوچستان سے آنے والی باکسنگ ٹیم صرف ایک کلب کی ٹیم تھی جیسے لیاقت علی لائے ،جو کراچی گھومنے کے علاوہ کوئی باکسنگ مقابلے نہیں ہوئے۔ صرف آذاد باکسنگ کلب میں نمائشی مقابلے کراکر ایسے سندھ بلوچستان باکسنگ سریز کا نام دیا گیا ،جبکہ ایک مرتبہ پھرسندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 4سی8 مئی2018 کو فرنیڈلی ایس ایس بی سندھ بلوچستان مینز اینڈ ویمن باکسنگ سیریز 2018 کے نام پر مذاق کیا جارہا ہے۔

انہوں نے ڈائریکٹر بلوچستان اسپورٹس بورڈ اور ڈائریکٹر سندھ اسپو ر ٹس بورڈ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انکوائری کرائی جائے کہ باکسنگ کے نام پر مذاق بند کیا جائے۔ اس مد میں جاری ہونے والی گرانٹ کو بھی روکا جائے اگر اس سلسلے میں فوری طور پر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو سندھ بلوچستان میں باکسنگ سے محبت کرنے والے عہدے داران اور متاثرہ باکسرز کی جانب سے سخت احتجاجی مظاہر ہ کیا جائے گا۔