Live Updates

پاکستان تحریک انصاف ایک ناقابل شکست قوت بن چکی ہے ، سردار خادم حسین وردگ

بدھ 2 مئی 2018 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم وردگ نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک ناقابل شکست قوت بن چکی ہے پاکستان تحریک انصاف اس وقت پاکستان کے سارے صوبوں میں سب سے مقبول جماعت ہے، آئے روز ہزاروں لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کا مقصد عوام کی خدمت کرنا اور پاکستان کی عوام کی حالت کو بہتر بنانا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جو 11 نکات دئیے ہیں، ان نکات پر عمل کرکے ہم پاکستان کی تقدیر بدلے گے ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، پیپلز پارٹی والے ایک بچہ کو جس کو صحیح طرح اردو بھی نہیں آتی کو لانچ کرکے پاکستان کے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتے روٹی ، کپڑا ، مکان کا نعرے لگانے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے، جہاں تک مسلم لیگ ن کا سوال ہے مسلم لیگ ن جلد اپنے انجام کو پہنچ چائے گی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ماضی کا قصہ ھے پاکستان کا مستقبل پاکستان تحریک انصاف ھے انشاء اللہ چاروں صوبوں سے کامیاب ہوکر اکثریت سے پورے پاکستان میں حکومت بنائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات