کوئٹہ ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کاصوبے کے مختلف انتظامی،سماجی،ٹیکینکل،سائنسی،تعلیمی اور صحت سے متعلق اداروں کے انتظامی سربراہوں کی تقرری و تعیناتی کیلئے کوٹہ سٹم پر تنقید

اگر ایک ذہنی و سماجی پسماندگی کے پیداوار شخص کے ذریعے کسی بڑے صوبائی ادارے کے انتظامی و سماجی امور کو چلایا جائے تو اس سے کیا توقع کی جا سکتی ہیں،بیان

بدھ 2 مئی 2018 23:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبے کے مختلف انتظامی،سماجی،ٹیکینکل،سائنسی،تعلیمی اور صحت سے متعلق اداروں کے انتظامی سربراہوں کی تقرری و تعیناتی کیلئے کوٹہ سٹم پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ذہنی و سماجی پسماندگی کے پیداوار شخص کے ذریعے کسی بڑے صوبائی ادارے کے انتظامی و سماجی امور کو چلایا جائے تو اس سے کیا توقع کی جا سکتی ہیں کہ وہ متعلقہ ادارہ یا صوبے کی ترقی و تعمیر کے سلسلے میں کو ئی مثبت نتیجہ دے سکتا ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ بولان یونیورسٹی فار میڈیکل اینڈہیلتھ سروسز میں وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے درخواست طلب کی گئی ہیں جس کیلئے ڈیڑھ درجن سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں ان درخواست گزاروں میں ایسے امیدوار بھی موجود ہے جنھوں نے اس سے قبل صرف ایک مخصوص وارڈ تک کے انتظامات نہیں سنبھال سکیں،ایسے امیدوار بھی ہے جن کے متعلق مشہور ہے کہ وہ پیسوں کے بغیر اپنے بچون تک کا علاج علاج نہیں کرتے،اکیڈملک اور تدریسی عمل کے دوران بعض امیدوار وں کا رویہ اور کردار اس پیشے سے تعلق رکھنے والے کئی معالجین کیلئے انتہائی افسوسناک رہا ہے ایسے حلات میں صوبے کے پہلے بڑے میڈیکل یونیورسٹی کے لئے ضروری ہیں کہ تمام تعصبات،پسند نا پسند،سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکرایسے شخص کی تقرری عمل میں لائی جا ئیں ، جسکی قابلیت ،صلاحیت،دیانت نہ سرف صوبائی سطح تک ،حدود ہو بلکہ اسکی قابلیت و اہلیت کا اعتراف عالمی صحت کے اداروں کی طرف سے بھی کی جاتی رہی ہو۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ کوٹہ سٹم نے ہمارے صوبے کو اپاہیج بنا رکھ دیاہے مثبت مقابلوں کے بجائے ضلعی سطح پر انحصار کرنے کے رجحان نے ہر ادارے کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے ،اور ستم بالا ستم کہ اس بیماری کو برقرار رکھنے میں ہمارے حکمران مسلسل کردار ادا کرتے رہے ہیںجسکی وجہ سے ذرخیز صوبہ کے قابلیت اور اہلیت کو زنگ لگ رہی ہیںاس وقت ضروری ہوا ہے کہ تعصب اور تنگ نظری کا عینک اتھار کر صوابے کے تمام حلقے میرٹ اور قابلیت کے قیام کیلئے جد و جہد شروع کریںتاکہ میڈیکل یونیورسٹی سمیت صوبے کے ہو شعبہ میں اہل اور قابل افراد تعینات ہو کر صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :