مہمند ایجنسی ،پولیٹیکل انتظامیہ نے میں چیپس، پاپڑ، آئس کریم اور مضر صحت اشیاء کی فروخت پر پابندی لگا دی

بدھ مئی 23:34

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پولیٹیکل انتظامیہ نے مہمند ایجنسی میں چیپس، پاپڑ، آئس کریم اور مضر صحت اشیاء کی فروخت پر پابندی لگا دی۔ چیک پوسٹوں پر محرروں کو ہدایت کی گئی ہیں کہ مضر صحت اشیاء لانے پر ممانعت کو یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں غیر معیاری آئس کریم ، پاپڑاور چیپس کے روزگار سے منسلک افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمد واصف سعید نے چیک پوسٹوں پر محرروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے تمام اشیاء کو فوری طور پر بند کریں جو انسانی صحت کی خرابی کے ساتھ متصل ہے۔ انہوں نے میڈیاء کو بتایا کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائیگا۔ علاقے میں مشروبات، سافٹ اور انرجی ڈرنگس، چیپس، پاپڑ اور دیگر مضر صحت اشیاء کی فروخت پر پابندی ہوگی کیونکہ یہ اجزاء انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صرف معیاری اشیاء کو استعمال میں لائے اور صحت پر کسی قسم کی سودا بازی نہ کریں۔ مہمند ایجنسی کے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے پولیٹیکل ایجنٹ کے اس اقدام کو سراہا۔