سرگودھا پولیس کاجرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری، درجنوں گرفتار

بدھ مئی 23:34

سرگودھا۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) سرگودھا پولیس نے ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے چرس ، شراب وناجائزاسلحہ برآمد کر لیا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے شفقت سکنہ51شمالی سے چرس320گرام،،تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے اصغر سکنہ شاہ پور سے چرس300گرام، احسان سکنہ شاہ پور سے چرس250گرام، تھانہ جھاوریاں پولیس نے ریاض سکنہ جھاوریاں سے چرس250گرام، فیاض سکنہ جھاوریاں سے شراب10بوتل،،تھانہ عطاء شہید پولیس نے منور سکنہ 42جنوبی سے چرس190گرام،عمر سکنہ 113جنوبی سے شراب25بوتل،،تھانہ کڑانہ پولیس نے واصف سکنہ 52جنوبی سے چرس300گرام،فیاض سکنہ کوٹمومن سے شراب30بوتل،،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے سلیم اور ظفر اقبال سکنائی85شمالی سے شراب120بوتل، علی احمد سکنہ بھابڑہ سے پسٹل30بور،،تھانہ میلہ پولیس نے گلزار سکنہ پنڈی رواں سے شراب9بوتل،قمر عباس سکنہ فیصل چوک سے شراب8بوتل، عامر سکنہ بچہ کلاں سے شراب10بوتل،جہانگیر سکنہ فیصل آباد سے پسٹل30بور،،تھانہ کینٹ پولیس نے اللہ رکھا سکنہ 104جنوبی سے شراب10بوتل،،تھانہ سلانوالی پولیس نے سجاد سکنہ 140جنوبی سے شراب15بوتل، اشرف اور یوسف سکنائی117شمالی سے چالوبھٹی سمیت شراب50بوتل،رمضان اور صابر سکنہ 117شمالی سے شراب40بوتل،لقمان سکنہ ساہیوال سے شراب20بوتل ، سرفراز سکنہ 140 جنوبی سے بندوق12بور،،تھانہ لکسیاں پولیس نے سہیل سکنہ 51جنوبی سے شراب15بوتل، صفدر سکنہ لکسیاں سے پسٹل9ایم ایم،آصف سکنہ جان محمد والا سے بندوق12بور،،تھانہ ساجد شہید پولیس نے جاوید اقبال سکنہ فاضل ٹاون سے شراب20بوتل، وسیم سکنہ قمر مشانی سے پسٹل30بور،حبیب الرحمان سکنہ میانوالی سے پسٹل30بور،،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے اعجاز سکنہ بھلوال سے شراب10بوتل، اسد سکنہ پرانا بھلوال سے پسٹل30بور،عدنان سکنہ پرانا بھلوال سے بندوق12بور،،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے سرفرازسکنہ دولت پور سے بندوق12بور، فیصل سکنہ راولپنڈی سے پسٹل30بور، عمیر سکنہ راولپنڈی سے پسٹل30بور،،تھانہ میانی پولیس نے شیر محمد سکنہ مونہ سیداں سے پسٹل30بور،،تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے اکرم سکنہ صابووال سے پسٹل30بور،،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے عرفان سکنہ ہجن سے پسٹل30بور،،تھانہ اربن ایریا پولیس نے تنویر سکنہ مجاہد کالونی سے شراب15بوتل، علی رضا سکنہ فیصل ٹاون سے پسٹل30بور،عنصرسکنہ اقبال کالونی سے پسٹل30بور،ارشد سکنہ مجاہد کالونی سے پسٹل30بور،نعیم سکنہ دھریمہ سے پسٹل30بور،اجمل سکنہ دھریمہ سے پسٹل30بور،،تھانہ سٹی پولیس نے راشد سکنہ واٹرسپلائی روڈ سے پسٹل30بور،شہزاد سکنہ بلاک22سے پسٹل30بوربرآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔