صنعت زارملتان میں 190طالبات زیرتربیت ،نئے داخلے شروع

بدھ مئی 23:34

ملتان۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ صنعت زار ملتان میںاس وقت 190طالبات 12مختلف کورسز میں تربیت حاصل کررہی ہیں جبکہ نئے داخلے بھی شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ادارہ منیجر رانا محمودجاوید نے بتایا کہ ہرتین ماہ کے بعدتربیتی کورسز میں تربیت مکمل کرنے کے بعدنئی طالبات کیلئے داخلے شروع کیے جاتے ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب خواتین کوتعلیم کے ساتھ ساتھ ہرشعبہ میں ترقی دیناچاہتی ہے اس لیے انہوں نے خواتین کوفنی تعلیم دینے کے لیے انتہائی کم فیسیں رکھی گئی ہیں تاکہ متوسط طبقے کی خواتین ہنرمند تربیت حاصل کرکے معاشی طورپر خود کفیل ہوسکیں،انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کی خواتین صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے پیچھے نہیں، بس انہیں ترقی کرنے کیلئے مواقع فراہم کیے جائیں،،حکومت پنجاب کی طرف سے ہمیں ہدایات ہیں کہ اپنے ادارے کی تشہیر کریں اور زیادہ سے زیادہ خواتین کواداروں میں داخلہ دیں تاکہ تربیت حاصل کرکے روزگار کمانے کے قابل ہوں۔