ملتان تا لاہور موٹروے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

بدھ 2 مئی 2018 23:34

ملتان تا لاہور موٹروے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ملتان۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) 230کلومیٹر طویل ملتان تا لاہور موٹروے کا افتتاح 15مئی کو ہونے کا امکان ہے،سرکاری ذرائع کے مطابق لاہور سے براستہ شرقپور،ننکانہ صاحب،جڑانوالہ، سمندری، پیرمحل،عبدالحکیم اورخانیوال سے ملتان تک کاروٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،اس بات کاامکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ 15مئی کو اس موٹروے کا افتتاح کر دیا جائے،مذکورہ افتتاح کے بعد ملتان سے لاہور کاسفر پانچ گھنٹے سے کم ہو کر ا ڑھائی سے تین گھنٹے رہ جائے گا،ذرائع نے مزید کہاکہ 5مئی کو لاہور سے سیالکوٹ موٹروے کاافتتاح بھی کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ این ایچ اے کی کوشش ہے کہ رواں ماہ تمام منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد انہیں آپریشنل کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :