فوڈسٹریٹ کاافتتاح دس مئی کو ہو گا، ڈی سی سرگودھا

بدھ 2 مئی 2018 23:34

سرگودھا۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرلیاقت علی چٹھہ نے کہاہے کہ فوڈسٹریٹ کاافتتاح دس مئی کو کردیاجائے گا،یہ منصوبہ شہریوں اورانکی فیملیزکومعیاری کھانوں اورتفریح کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،فوڈسٹریٹ کے سامنے ٹف ٹائلزلگانے کاکام، سیوریج لائن اگلے چاردن میں ڈال دی جائے گی جبکہ بجلی کے میٹرلگانے تک تعمیراتی کام کی ہنگامی بنیادپرتکمیل کیلئے بجلی فری مہیاکی جائے گی،اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دکانوں کے مالکان کوبھرپوراخلاقی اورتکنیکی مددفراہم کی جائے گی،وہ کیمپ آفس میں فوڈسٹریٹ کے بورڈآف ڈائریکٹرزکے اجلاس کی صدارت کررہے تھے،اجلاس میں ایم پی اے ڈاکٹرنادیہ عزیز،میئرکارپوریشن ملک اسلم نوید،چیئرمین سرگودہاڈویلپمنٹ اتھارٹی مرزامحمدالیاس،چوہدری لیاقت علی وڑائچ،محمدعرفان بٹ،حاجی عبدالرحمان چدھڑ،شیخ محمداقبال،چوہدری عبدالرشید،راناشاہدعمران،شفیق الرحمان نیازی،ملک عزیزالحق اوردیگرسٹیک ہولڈرزنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے فوڈسٹریٹ کے تعمیراتی کام کی سست روی پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس سے یہ منصوبہ اپنی اہمیت اورافادیت کھودے گا۔انہوں نے کام کی رفتارکوتیزکرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے بورڈممبران کوروزانہ تعمیراتی کام کے جائزہ لینے کیلئے موقع پرجانے کی ہدایت ہے۔انہوں نے کہاکہ کھانے کے معیاراورصفائی کوہرقیمت پرمقدم رکھاجائے گا جبکہ فوڈسٹریٹ کی نگرانی کیلئے ایک فوڈانسپکٹرمقررکیاجائے۔انہوں نے کہاکہ دس مئی کی ڈیڈلائن تک اپنی دکانیں آپریشنل نہ کرنے والے دکان مالکان کوروزانہ دس ہزارجرمانہ دیاجائے گااورانکے معاہدے منسوخ کردیے جائیں گے۔یہ معاہدے کارکردگی کی بنیادپرقابل توسیع ہونگے۔

متعلقہ عنوان :