سلانوالی:کھادوں اورجڑ ی بوٹیاں مار ادویہ کوملا کر استعمال کرنے کے فوائد بہت زیاد ہ ہے،زرعی ماہرین

بدھ 2 مئی 2018 23:35

سلانوالی۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ کھادوں اورجڑ ی بوٹیاں مار ادویہ کوملا کر استعمال کرنے کے فوائد بہت زیاد ہ اورتکنیکی ومعاشی اعتبار سے کھادوں کی صنعت میںجدید طریقہ ہے، فصلوں کی بہترخوارک کیلئے بہترین قسم کی جڑی بوٹی اورکیڑے مار دوائی کا استعمال کر نا پڑتاہے، اچھی کیڑے اور بوٹی مار ادو یہ کے بغیر کسانوں کی کھادپرکی گئی سرمایہ کار ی ضائع ہوجاتی ہے ،نئی اگنے والی بوٹیاںایک اچھی بوٹی مارسپرے سے جلدختم کی جاسکتی ہے،بہت سی جڑی بوٹیاں کھادوں کے حصول کیلئے فصلوں کے پودوں سے بہتر مقابلے کی طاقت رکھتی ہیں ا س لیے شروع کے چھڑ کائو میں کھاد کااستعمال پودوں کی قطار اورخاص کر پودے کے بیج کے قریب رکھیں تا کہ و ہ کھاد سے بھر پور استفاد ہ حاصل کر سکے، کھادوںکازمین پر ساد ہ طریقہ سے چڑھائوکرنے سے جڑی بوٹیوں کااکثر ز یاد ہ فائد ہ حاصل ہوجاتاہے ،جڑ ی بوٹیاں زمین کے پی ایچ سے بھی متاثرہوتی ہیں، جڑی بوٹیوںمیں ککروند ریڈ سور ل اوراس طرح کچھ مزیداقسام میںمٹی کی تیزابیت کو بر دا شت کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، نائٹرو جن والی کھاد جڑی بوٹیوں کے تدار ک کیلئے بہت مفیدہے ،نائٹروجن پودوں کوتیزی سے بڑھنے میںمدددیتی ہے جبکہ پودوں کی نسبت جڑی بوٹیوںکوکم فائدہ ہوتاہے اس سے فصل میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :