ًًًًًکینن چیلنج کپ : قذافی کلب نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

بدھ مئی 23:35

لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) قذافی کرکٹ کلب نے ساجد میموریل کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ، ٹائون شپ گرین گرائونڈ پر ساجد میموریل کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 33 ویں اوور میں 142رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ، رانا انعام 34، بابر فرحان بٹ 28، اظہر مہدی 18 اور خستہ خان 14رنز بناکر نمایاں رہے ، قذافی کلب کی طرف سے محمد سبحان نے تین ، محمد زاہد اور شعیب علوی نے دو دو جبکہ علی ملہی اور شکیل احمد نے ایک ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا ، جواب میں قذافی کلب نے 20 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بناکر میچ میںکامیابی حاصل کرلی ، شعیب علوی 56، محمد خاور 27، ہمایوں منیر 24 اور شاہ زیب 22 رنز بناکر نمایاں رہے ، ساجد میموریل کلب کی طرف سے جہانگیر خان نے تین اور اظہر مہدی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ، عمدہ آل رائونڈ پرفارمنس پر شعیب علوی کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ، اس میچ میں کامران خلیل اور حسن محمود نے امپائرنگ جبکہ وقار احمد نے اسکورر کے فرائض انجام دیئے ۔

متعلقہ عنوان :