مختلف سکولوں کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائد اعظم کا دورہ

بدھ 2 مئی 2018 23:36

لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) گورنمنٹ کمیونٹی ہائی سکول مزنگ کے طلبااور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور اسلامیہ ہائی سکول باگڑیاںکے طلباو طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ بابک والا‘ فیروزوالہ‘آئی ایس آئیڈیل سکول‘ بابک وال‘فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد225تھی۔

متعلقہ عنوان :