چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کاسمن آبا د کا دورہ ، گراں فروشی پر مقدمات درج

ْناجائز منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں ،بلا امتیازکارروائیاں جاری رہیں گی ‘ میاں عثمان

بدھ 2 مئی 2018 23:36

لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے سمن آبا د پکی ٹھٹھی کا اچانک دورہ کر کے اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت اور معیارکا جائزہ لیا ، گراں فروشی پر تین کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ، چھ کو بھار ی جرمانے جبکہ 15کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق صارفین کی شکایات پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ سمن آباد پکی ٹھٹھی کا دورہ کرکے ڈیپارٹمنٹل ،جنرل سٹورز،سبزیوں ، پھلوں اور گوشت کی دکانوںکا دورہ کرکے سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت اور معیار کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر پھلوں ،سبزیوںاور گوشت کی دکانوں پر تول بھی چیک کی گئی ۔ چیئرمین پی سی سی نے گراں فروشی پر تین دکانداروںکے خلاف ایف آئی آر کا اندراج جبکہ چھ کو بھاری جرمانے کئے جبکہ پندرہ کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کئی صارفین کو دکانداروں کی جانب سے اضافی وصول کی گئی رقم بھی واپس کرا دی گئی جبکہ تین سٹالوں کے ناقص پھل اور سبزیاں ضائع کردئیے گئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ا ن کے خلاف بلا امتیازکارروائیاں جاری رہیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میں اچانک دوروں کی تعداد بڑھائی جائے گی اوراس کے لئے مربوط حکمت عملی مرتب کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :