فتح جنگ پٹرولنگ پولیس حطار کی کارروائی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 920گاڑیوں کے چالان اور 750موٹر سائیکل تھانے بند

بدھ مئی 23:36

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) فتح جنگ پٹرولنگ پولیس حطار کی کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 920گاڑیوں کے چالان اور 750موٹر سائیکل تھانے بند کئے گئے ۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ پولیس نے ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ لیاقت جتوئی کی نگرانی میں مختلف شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف وزریوں پر سینکڑوں گاڑیوں کے چالان اور سینکڑوں موٹر سائیکل تھانے بند کئے گئے اوورلوڈنگ خطر ناک ڈرائیونگ،بدون کاغذات بغیر لائسنس ،تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 920مختلف گاڑیوں جن میں رکشہ ،کاریں ،بسیں ،ہائی ایس ،ٹرک کے چالان کئے گئے جبکہ بغیر کاغذات کے 750موٹر سائیکل تھانو ں میں بند کروائے گئے ہیں ڈی ایس پی پٹرولنگ نے پٹرولنگ پولیس حطار کے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اپنی کارکردگی کا مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔