Live Updates

لاہور میں عمران خان کے مدمقابل الیکشن کون لڑے گا۔ مسلم لیگ ن کا بڑا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 2 مئی 2018 20:25

لاہور میں عمران خان کے مدمقابل الیکشن کون لڑے گا۔ مسلم لیگ ن کا بڑا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مئی 2018ء) خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے لاہور میں عمران خان اور تحریک انصاف کو کامیاب ہونے سے روکنے کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے خواجہ سعد رفیق نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس مرتبہ ایاز صادق کی بجائے خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے مدمقابل الیکشن لڑیں گے۔ خواجہ سعد رفیق لاہور کے حلقہ این اے 131 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات