مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کا اہم ترین سر ما یہ ہے ،ان کے بغیر ملک کی ترقی و خو شحا لی شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتی‘رانا جمیل منج

بدھ مئی 23:37

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پیپلز پا رٹی کے رہنما ،امیدواراین اے 136رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ ہم شکا گو کے محنت کشوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے روزانہ 16 ،16 گھنٹے کام لینے کے خلا ف قر با نیا ں دے کر 8 گھنٹے اوقات کا ر مقرر کروا کر اپنے حقوق کو منوایا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پا رٹی مزدوروں اور محنت کشوں کے حقو ق کی تر جما ن جما عت ہے اور قا ئد عوام ذولفقا ر علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے مزدوروں ، کسا نوں اور غریبوں کو بو لنے کی ہمت بخشی اور ان کے حقوق کی پا سداری کے لئے وہ ہمیشہ کو شاں رہے اور ان کے لئے کسی بھی قر با نی دینے سے دریغ نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کا اہم ترین سر ما یہ ہے اور ان کو خو شحا لی اور ترقی کے بغیر ملک کی ترقی و خو شحا لی شر مندہ تعبیر نہیں ہو سکتی ۔ پا کستان پیپلز پا رٹی دوبا رہ بر سرا اقتدار آ کر مزدور اور محنت کش دوست پا لیسیا ں اپنا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :