جامعہ سندھ اور ان کے تمام کیمپسز میں صبح و شام والی شفٹوں کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات شروع

بدھ 2 مئی 2018 23:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) جامعہ سندھ اور ان کے تمام کیمپسز میں صبح و شام والی شفٹوں کے پہلے سیمسٹر کے امتحانات شروع ہو گئے ہیںاس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے سندھ یونیورسٹی کے علامہ آئی آئی قاضی کیمپس میںجاری سیمسٹر امتحانات کا جائزہ لیا وائس چانسلر نے فزیالوجی شعبے، سینٹر فار پیور اینڈ اپلائیڈ جیالاجی، انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ سائنسز، ڈاکٹر ایم اے قاضی انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری، انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر، انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالاجی اور جاگرافی شعبہ کا دورہ کیا اور امتحانی مراکزمیںجاکر طلباء و طالبات سے پیپر کے متعلق پوچھا، جبکہ متعلقہ اساتذہ سے طلباء وطالبات کے پہلے سیمسٹر کی حاضری کے حوالے سے بھی معلومات لی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعلقہ شعبوں کی سربراہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر برفت کو امتحانات کے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر برفت نے طلباء و طالبات کو پینے کے صاف ٹھنڈے پانی سمیت تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وائس چانسلر کے ہمراہ نیچرل سائنسز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل بھی تھے یاد رہے کہ امتحانات کے سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، امتحانی مراکز میں داخلے سے قبل سینئر اساتذہ نے طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ چیک کئے۔

متعلقہ عنوان :