حیدرآباد بورڈ کے تحت جاری انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں ایک ہفتہ کا وقفہ ،اب گیارہویں جماعت باٹنی اور ایجوکیشن کا پرچہ 8مئی کو ہو گا

بدھ 2 مئی 2018 23:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن حیدرآباد کے تحت جاری انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں ایک ہفتہ کا وقفہ ،اب گیارہویں جماعت باٹنی اور ایجوکیشن کا پرچہ 8مئی بروز منگل کو ہو گا بورڈ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی کے مطابق امتحانات میں وقفہ حضرت شہباز قلندرؒ کے عرس کی وجہ سے دیا گیا کیونکہ حیدرآباد ڈویژن کی پولیس کی بھاری نفری وہاں ذمہ داری ادا کرے گی اس لیے اتنا طویل وقفہ دیا گیا ہے -

متعلقہ عنوان :