وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی کوشش سے حضرو کے اقلیتی قبرستان کیلئے پچاس لاکھ کی گرانٹ مل گئی

بدھ 2 مئی 2018 23:37

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی کوشش سے حضرو کے اقلیتی قبرستان کیلئے پچاس لاکھ کی گرانٹ مل گئی, مسیحی برادری سے کیا گیا وفاقی وزیر کا وعدہ پورا ہو گیا اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے شہر میں جنازہ گاہ ،عید گاہ کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری نے شیخ آفتاب احمد سے ملاقات کے دوران قبرستان کیلئے زمین حاصل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے قبرستان کیلئے پچاس لاکھ کی رقم منظور کروا لی جبکہ شہر میں عید گاہ اور جنازہ گاہ کی منظوری بھی وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے لی تھی اڑھائی کروڑ روپے کے اس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حلقے کے عوام سے کبھی بھی جھوٹے وعدے نہیں کئے 2013کے الیکشن کے دوران عوام سے جو بھی وعدے کئے تھے ان وعدوں پر عمل در آمد کرتے ہوئے دیرینہ عوامی مسائل حل ہوئے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میری سیاست کا مقصد ہی اٹک کے عوام کا مسئلہ حل کرنا ہے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کا مشکور ہوں جنہوں نے عوامی مسائل حل کرنے میں بھرپور تعاون کیا جس پر اپنی قیادت کا مشکور ہوں حضرو کی اقلیتی برادری نے قبرستان کیلئے پچاس لاکھ روپے منظور کروانے پر شیخ آفتاب احمد کو خراج تحسین پیش کیا ۔