ہزارہ یونیورسٹی کے اسلامک اینڈ ریلیجس سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے سکالر عمر سلیم نے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کا دفاع کیا

بدھ مئی 23:32

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے اسلامک اینڈ ریلیجس سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے سکالر عمر سلیم نے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کا دفاع کیا۔ ان کے تھیسز کا عنوان ’’ہند و پاک میں احکام القرآن کے قدیم و جدید مناہج اور ان کا تاریخی و تحقیقی جائزہ‘‘ تھا جس کی جانچ امریکی یونیورسٹیوں کے پروفیسر ڈاکٹرخالد شیخ اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفار نے کی جبکہ سیرت ڈیپارٹمنٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی اور اسلامک تھیالوجی ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمن نے سکالر عمر سلیم کے ایگزامنرز میں شامل تھے۔

پی ایچ ڈی سکالر نے ڈیفنس کے موقع پراپنے تحقیقی موضوع پر کی جانے والی ریسرچ سے شرکاء کو آگاہ کیا اور مختلف سوالوں کے جواب دیئے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے بھی پی ایچ ڈی ڈیفنس میں شرکت کی۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی و دینی علوم پر تحقیقی سرگرمیوں میں مزید وسعت لانے کی اشد ضرورت ہے، ہماری کوشش ہے کہ اسلامک اینڈ ریلیجس سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں زیادہ سے زیادہ سکالرز کو داخلوں کے مواقع حاصل ہوں تاکہ دینی موضوعات پر تحقیقی کرتے ہوئے اس آفاقی نظام کی درست تشریح عام لوگوں تک پہنچے۔

وائس چانسلر نے دینی موضوع پر سکالر عمر سلیم کی تحقیقی کاوشوں کی تعریف کی اور اسلامی موضوع پر ریسرچ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے پروفیسرز، ریسرچرز اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :