دو وقت کی روٹی بھی غریب عوام سے دور

ہوٹل مالکان نے روٹی کی قیمت 10،نان کی قیمت 13روپے کرنے کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 2 مئی 2018 20:47

دو وقت کی روٹی بھی غریب عوام سے دور
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مئی 2018ء ) :دو وقت کی روٹی بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی۔ ہوٹل مالکان نے روٹی کی قیمت 10،نان کی قیمت 13روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمتوں میں 200فیصد اضافہ واپس نہ لینے کی صورت میں 10مئی سے روٹی 10روپے ،نان 13روپے ،چائے فی کپ 25روپے اور دہی 100روپے کلو کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے رہنما کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمت میں بے انتہا اضافے کے باعث ہوٹل ،بیکری مالکان اور اس شعبے سے منسلک دیگر لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں حکومت نے غیر ضروری ٹیکسز عائد کر رکھے ہیں۔حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کےخلاف شہر بھر میں احتجاج کیا جائے گا اور اگر حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو 10مئی سے روٹی 10روپے ،نان 13روپے ،چائے فی کپ 25روپے اور دہی 100روپے کلو ملا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :