مناواں‘ 30ایکڑ گندم کی فصل جل کر راکھ ہوگئی

بدھ 2 مئی 2018 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) مناواں کے علاقہ نت کلاں میں گندم کی فصل کو آگ لگ گئی، تیس ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصل جل گئی۔بتایا گیا ہے کہ مناواں کے علاقہ نت کلاں میں تیس ایکڑ گندم کی فصل کو آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

گندم کی فصل میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔علاوہ ازیں ایس ایچ او مناواں اور ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ اہل علاقہ کے مطابق آگ لگنے سے تیس ایکڑ پر مشتمل رقبہ متاثر ہوا جس سے کسانوں کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان اٹھانا پڑا۔

متعلقہ عنوان :