ٹھٹھہ میں عبداللہ شاہ اصحابیؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے زائرین حادثات کا شکار، 8 افراد ہلاک، 25 زخمی

بدھ 2 مئی 2018 23:41

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) ٹھٹھہ میں معروف صوفی بزرگ عبداللہ شاہ اصحابیؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے زائرین حادثات کے شکار 8 افراد ہلاک 25 زخمی 2 کی شناخت نہ ہوسکی ٹھٹھہ کی مشھور درگاہ عبداللہ شاہ اصحابی کے سالانہ 379 ویں سہہ روزہ عرس کی تقریبات کے آغاز پر عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ ملک بھر سیجاری ہے صبح کے وقت چھتو چنڈ کے قریب تیز رفتار ھائی روف کی موٹر-سائیکل کوٹکر کراچی اورنگی ٹان کے رہائشی 3 نوجوان موقع پر چل بسے جنکی میں دو کی شناخت احتشام اور شیان بہاری کے طور پر ہوئی دونوں سکے بھائی ہیں جبکہ تیسری کی پہچان نہیں ہوسکی تینوں کی نعشیں سول ہسپتال مکلی منتقل کردی گئیں جبکہ سجاول روڈ پر پٹھان کالونی کے قریب تیز رفتار سوزوکی نے موٹر سائیکل سوار میرمحمد جت کو ٹکر مار دی جس وہ موقع پرہلاک ہوگئے اور ساتھ سڑک کنارے کھڑے 6 افراد کو شدید زخمی کردیا نعش اور زخمیوں کو طبعی امداد کیلئے سول ہسپتال مکلی منتقل کردیا گیا جبکہ تیسرا حادثہ چھتو چنڈ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا ہے جس میں 3 افراد کے ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاع تاہم ہلاک ہونے والے کی کراچی کے رہائشی ظھیر کے طور پر ہوئی ہے تاہم دو کی پہچان نہیں ہوسکی ہے جبکہ کراچی ٹھٹھہ قومی شاہراہ پر گھارو کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص کراچی کا رہائشی نوجوان اسداللہ موقع پر فوت ہوگیا جس کی نعش کو قریبی ھیلتھ سینٹر گھارو منتقل کیا گیا ہے واضع رہے دورا میلا چھوٹے بڑے حادثات میں 8 افراد کے ہلاک اور 25 کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جن میں چھتو چنڈ کے قریب حادثے کا شکار ہونے ہونے والوں میں 2کی شناخت نہیں ہوپائی ہے حیدرآباد ٹھٹھہ کراچی قومی شاھراھ پر 250 کلومیٹر طویل سفر کے دوران حکومت کی جانب سے حادثات کی روک تھام اور زخمیوں کے اعلاج معالجہ کے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جس کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع کا عمل عرصہ دراز سے جاری ہے ضرروت اس امر کی ہے کہ قومی شاھراھ ٹرام سینٹرز کا قیام عمل میں لاکر انسانی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :