پاکستان پوسٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ریفارم ایجنڈے پر کام جا ری ہے،

پاکستان پوسٹ نے اب تک 83جی پی اوز کی آٹومیشن کر لی ہے ،پوری دنیا کا ٹرینڈ آن لائن ڈیلیوری لاجسٹک کیجانب جا رہا ہے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پاکستان پوسٹ کی جانب سے سیم ڈے ڈیلیوری سروس شروع کر دی گئی ہے وفاقی سیکرٹری پوسٹل سروسز ثاقب عزیز کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ مئی 23:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) وفاقی سیکرٹری پوسٹل سروسز ثاقب عزیز نے کہاکہ پاکستان پوسٹ کو دو ر جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ریفارم ایجنڈے پر کام جا ری ہے جس کو آئندہ چار سے پانچ مہینے میںختمی شکل دے دی جائے گی ،،پاکستان پوسٹ کی نجکا ری کے سلسلے میں گزشتہ 3سے 4ماہ سے گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ رو ز صحا فیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میںہما رے مد مقابل یہ پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں اور یہاں تک کہ سندھ میں ہما رے بعض مد مقابل ریفارم ایجنڈے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں بھی گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریفارم ایجنڈے کے تحت انوسمنٹ پرائیویٹ سیکٹر کی ہو گی جبکہ آپریشن پاکستان پوسٹ کر ے گا ، انہوں نے کہاکہ پاکستان پوسٹ نے اب تک 83جی پی اوز کی آٹومیشن کر لی ہے پوری دنیا کا ٹرینڈ آن لائن ڈیلیوری لاجسٹک کیجانب جا رہا ہے ، انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں پاکستان پوسٹ کی جانب سے سیم ڈے ڈیلیوری سروس شروع کر دی گئی ہے کراچی ، ملتان ، پشاور میں بھی یہ سروس شروع کریں گے ، نجی بینکوں کے ساتھ بھی پاکستان پوسٹ نے فنانشل سروسز کے ایجنٹ کے طور پر بھی کام کرنے کے لیے ایم او یو سائن کیا ہے ، ڈاک ٹکٹ پر لاگت 18روپے آرہی ہے جبکہ قیمت 9روپے ہے ہم پہلی مر تبہ پی ایس ڈی پی کے تحت پاکستان پوسٹ کی چار سکیمیں منظور کرانے میں کامیا ب ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈ یشنل ڈی جی پاکستان پوسٹ نصیر احمد خان نے کہاکہ پاکستان پوسٹ روزانہ کی بنیاد پر 5ارب روپے سے زائد کا لین دین کر تا ہے 13لاکھ پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کی جا رہی ہے پاکستان پوسٹ کو جدید خطو ط پر استوار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور جلد ہی اصلاحات ایجنڈے کو ختمی شکل دے دیں گے۔