ہم کسی آمر کے دور میں جھکے تھے نہ جھکیں گے ، پارٹی کی قیادت اب کسی نواب یا سردار کے ہاتھ کی بجائے عام کارکنوں کے پاس ہے،

رہنماء مسلم لیگ(ن) بلوچستان پارٹی بلوچستان بھر میں پہلے سے زیادہ فعال اور مضبوط بنانے میں پارٹی کے مخلص اور نظریاتی کارکن اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے لوٹے کھوٹے اور مفادات پرستوں کا پارٹی سے صفایا ہو چکا ہے پارٹی کی قیادت کارکنوں کی مشاورت سے تنظیم نو کرے گی،استقبالیہ تقریب سے خطاب

بدھ مئی 23:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ ہم کسی آمر کے دور میں نہ جھکے تھے اور نہ جھکیں گے کیونکہ پارٹی کی قیادت اب کسی نواب یا سردار کے ہاتھ کی بجائے عام کارکنوں کے پاس ہے اس لئے پارٹی بلوچستان بھر میں پہلے سے زیادہ فعال اور مضبوط بنانے میں پارٹی کے مخلص اور نظریاتی کارکن اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے لوٹے کھوٹے اور مفادات پرستوں کا پارٹی سے صفایا ہو چکا ہے پارٹی کی قیادت کارکنوں کی مشاورت سے تنظیم نو کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سیدال ناصر کی اسلام آباد سے کوئٹہ آمد کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے سیدال خان ناصر ، نسیم الرحمان خان ملا خیل، اشرف سا گر جاوید خان لاسی، خلیل الفت، نصیر ترین، ایوب حسنی، محمد حسین گولہ، مراد علی اچکزئی بہرام خان بلوچ، سعداللہ خان ترین، ظہور درانی، ضمیر اختر خان ، مینوئل مسیحی،، طارق گہل، خان محمد کاکڑ، عالمگیر ناصر ، امان اللہ خروٹی، میر فتح علی کھوسہ، اقبال عباسی ، عرفان اقبال غوری، نعیم کاکڑ، ظاہر آغا، جاوید اعوان ، ارباب محمد اقبال کاسی، عدنان غوری سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی کی ملک بھر میں روز بروز مقبولیت بڑھ رہی ہے اسی لئے سیاسی مخالفین کی نیندیں حروم ہو چکی ہے جس کی بڑی وجہ پارٹی کی صدارت صوبے کے عوام ورکروں کے ہاتھ میں جو کبھی کسی آمر کے سامنے نہ جھکے ہے اور نہ جھکیں گے مقررین نے کہا ہے کہ پارٹی کو بلوچستان کے ہر ضلع میں مضبوط بنایا جائیگا تاکہ پارٹی کو فعال اور مستحکم کر کے لوگوں لوٹوں اور مفاد پرستوں کی نیندوںکو حرام کر دینگے پارٹی کا ملک بھر میں گونجنے والا ’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ اب بلوچستان کے گھر گھر میں یہ نعرہ گونجے گا مقررین نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ پارٹی ایک بار پھر عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر منظم انداز میں اقتدارمیں آئے گی پارٹی کو ازسر نو منظم کرنا ہے تاکہ مفادات پرستوں سے بچایا جا سکے صوبائی جنرل سیکرٹری کو جلوس کے شکل میں گاڑیوں کی ریلی میں ائیر پورٹ سے شہر لایا گیا تقریب کے اختتام پر کوئٹہ میں جان محمد روڈ پر اور ہزارہ برادری کے ٹارگٹ کلنگ سے جاں بحق ہونیوالوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔