شب برات پر اللہ سے معافی مانگی،اراکین سے بھی معافی کا طلب گار ہوں،سپیکر قومی اسمبلی

بدھ 2 مئی 2018 23:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اراکین اسمبلی سے معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکرایاز صادق نے اراکین پارلیمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کل شب برات تھی، میں نے اللہ سے معافی مانگی اور میں اب ارکان قومی اسمبلی سے بھی معافی چاہتا ہوں، اگر میں نے کسی رکن کا دل دکھایا ہو تو معافی کا طلبگار ہوں، اسمبلی سیکریٹریٹ کے کسی ملازم کو میں نے کبھی کسی کو تکلیف دی ہو تو معافی چاہوں گا، باقی لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ غلطیوں کی معافی مانگیں۔