کوئٹہ،احتساب عدالت میں غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں گرفتار سیکرٹری خوراک بلوچستان نور احمد پرکانی کو جوڈیشل پر جیل بھیج دیا

بدھ مئی 23:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں گرفتار سیکرٹری خوراک بلوچستان نور احمد پرکانی جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ اور تفتیشی افسر فیاض افضل عدالت میں پیش ہوئے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نور احمد پرکانی سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے عدالت نے سیکرٹری خوراک نور احمد پرکانی کو جوڈیشل پر جیل بھیج دیاعدالت نے کیس کی سماعت 11مئی تک ملتوی کردی سیکرٹری خوراک نور احمد پرکانی کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار ہیںنور احمد پرکانی پر ڈی جی کیو ڈی اے کی حیثیت سے سرکاری ہاسنگ اسکیم میں خرد برد کا الزام ہے۔