کراچی کو جاگیر سمجھنے والوں کیلئے پیپلز پارٹی کا تاریخی جلسہ ہضم نہیں ہورہا ،رہنماپاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی

بدھ 2 مئی 2018 23:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند، قائم مقام جنرل سیکریٹری عبدالرحیم اور سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کراچی کو جاگیر سمجھنے والوں کیلئے پیپلز پارٹی کا تاریخی جلسہ ہضم نہیں ہورہا اور وہ نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر کے پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی سندھ حکومت کو رسوا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی باشعور عوام اور خاص طور پر اردو بولنے والے اس بات سے واقف ہے کہ کراچی میں خوف کی فضا قائم کرنے ، اداروں اور سسٹم کا بیڑا غرق کرنے میں ایم کیو ایم کا کلیدی کردار ہے جنہوں نے کراچی کی خوبصورتی اور اسے بے رونک کرنے میں کبھی کوئی کثر نہیں چھوڑی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور کراچی خاص طور پر اردو بولنے والوں کیلئے مستقل مثبت موومنٹ بن چکی ہے جو آخری سانس نکلنے سے پہلے تڑپ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہو یا لندن ، بہادرآباد یا پی آئی بی اب اردو بولنے والوں کے جذبات ، حساسات اور زبان سے نہیں کھیل سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اردو بولنے والے باشعور عوام ان مفاد پرست ٹولوںسے آگاہ ہوچکی ہے اور وہ آنے والے الیکشن میں انہی کی زبان میں انہیں جواب دینے کیلئے تیار ہے اور ان لوگوںسے ووٹوں کی طاقت کے ذریعے چھٹکارا حاصل کریگی۔#