گیاری شہداء کی یاد میں گیاری سیاچن میں خصوصی تقریب کا انعقاد

کور کمانڈر راولپنڈی شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے

بدھ مئی 23:43

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) گیاری میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران 2012ء میں برفانی تودہ گرنے کے شہداء کی یاد میں گیاری سیاچن میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اور شہداء کے رشتہ داروں نے تقریب میں شرکت کی۔ کور کمانڈر نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ شہداء اور ان کے خاندانوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاک فوج اپنے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔