․یونیسکو اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے پاکستان پریس فائونڈیشن انتخابی معاونت کیلئے منصوبے پر عملدرآمد کرے گی

بدھ 2 مئی 2018 23:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) یونیسکو اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاون سے پاکستان پریس فائونڈیشن انتخابی معاونت کیلئے منصوبے پر عملدرآمد کرے گی، اس منصوبے کے تحت کراچی، لاہور، اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور سے تعلق رکھنے والے حالیہ فارغ التحصیل صحافت کے طالبعلموں کو آئندہ عام انتخابات 2018ء کے دوران انتخابی عمل سے آگاہی دی جائے گی، یہ پروگرام 3 ماہ پر مشتمل ہوگا، اس دوران ان طالبعلموں کو 5 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا جبکہ ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کرایا جائے گا، جن میں ان طالبعلموں کیلئے نگراں مقرر کیا جائے گا جو تین ماہ تک ان کی رہنمائی کرے گا۔

(جاری ہے)

صحافتی اداروں میں کام کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔