عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین تر جیحات میں شامل ہے , ملک بھر میں شاہرات اور موٹرویز کا جال بچھا یا جا رہا ہے،

ان شاہرات کی تکمیل سے ملک میں تر قی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،ہزارہ موٹروے ایکسپریس وے خطے کی تر قی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی چیئرمین این ایچ اے سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 2 مئی 2018 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین تر جیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ملک بھر میں شاہرات اور موٹرویز کا جال بچھا یا جا رہا ہے اور ان شاہرات کی تکمیل سے ملک میں تر قی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے )کو ہزارہ موٹر ویز ایکسپریس وے کے متاثرین کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک اور این ایچ اے کے اعلیٰ حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈپٹی سپیکر سے ملاقات کی اس موقع پر تحصیل حویلیاں کے گاؤں وزیراں،ملہ اور دڑونی کے متاثرین کے وفد شرکاء بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہ نواز خان اور محمد پرویز خان تنولی نے ڈپٹی سپیکر کو متاثرین کے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے کی کٹائی کی وجہ سے گاؤں وزیراں ،ملہ اور دڑونی کی مو جو دہ روڈ منقطع ہو چکی ہے جس سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ رابطہ روڈ کو ملانے کیلئے جو پل زیر تعمیر ہے اس کو مکمل ہونے میں کافی وقت درکار ہے لہذا اہل علاقہ کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے این ایچ اے رابطے کی بحالی کے لیے فوری انتظامات کرے انہوں نے مزید بتایا کہ زیر تعمیر فلائی اوور کے ساتھ بہت زیادہ چڑھائی ہے جس پر عام ٹریفک کا جانا ممکن نہیں لہذا این ایچ اے اس چڑھائی کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے اور مزید یہ کہ موٹروے کے اوپر پیدل چلنے والوں کے لیے فلائی اوور بھی تعمیر کیا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ موضع ملہ کے فلائی اوور پر بھی ابھی تک کام شرو ع نہیں ہوا اس پر بھی جلد از جلد کام کا آغاز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مندرجہ بالا مو ضعات کے موٹر وے کے قریب جو مکانات ہیں وہ کھدائی کی وجہ سے ناقابل رہائش ہو چکے ہیں لہذا این ایچ اے ان مکانات کا فوری معاوضہ ادا کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے او جو مکانات فاصلے پر ہیں اس کھدائی کی وجہ سے ان میں بھی دڑاریں پڑ چکی ہیں ان کی فوری طور پر مرمت کی جائے۔

چیئرمین این ایچ اے جواد رفیق ملک نے متعلقہ افسران کو متاثرین کے مسائل کو حل کرنیکی ہدایات دیتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ذاتی طور پر متاثرین کی طر ف سے پیش کیے گئے مطالبات کا جائزہ لیں گے اور ان کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے متاثرین کی طر ف سے پیش کیے گئے مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے اگلے ہفتے ہزارہ موٹروے ایکسپریس وے کا دورہ کرنے کا بھی یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ موٹروے ایکسپریس وے خطے کی تر قی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے اس منصوبے کے لیے عوام کی طر ف سے کیے جانے والے تعاون کو سر اہا۔ ڈپٹی سپیکر نے ہزارہ مو ٹر وے ایکسپریس وے کی تعمیر کے سلسلے میں این ایچ اے کی کا رکر دگی کو سراہا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ اس منصوبے سے ہزارہ ڈویڑن میں روزگار کے نئے مو اقع پید اہو نگے اور عوام کا معیا ر زندگی بلند ہو گا۔