شخص ایک دعویدار 2، پاک بھارت تصادم بنکاک کی عدالت میں پہنچ گیا

بنکاک جیل میں موجود قیدی نمبر 8 پاکستانی ہے یا بھارتی معاملہ شدت اختیار کر گیا،حتمی فیصلہ بنکاک عدالت کے ہاتھ میں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 2 مئی 2018 21:16

شخص ایک دعویدار 2، پاک بھارت تصادم بنکاک کی عدالت میں پہنچ گیا
بنکاک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مئی 2018ء ) :شخص ایک دعویدار 2، پاک بھارت تصادم بنکاک کی عدالت میں پہنچ گیا۔ بنکاک جیل میں موجود قیدی نمبر 8 پاکستانی ہے یا بھارتی معاملہ شدت اختیار کر گیا،حتمی فیصلہ بنکاک عدالت کے ہاتھ میں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کا دعویٰ ہے کہ بنکاک جیل میں موجود قیدی نمبر 8 مدثر حسین بھارتی شہری اور داود ابراہیم کا خاص آدمی ہے۔

بنکاک جیل میں قید یہ شخص 2000 سے یہاں موجود ہے۔بھارتی حکومت کا دعویٰ ہے کہ مدثر حسین نے داود ابراہیم کے کہنے پر اس کے مخالف گینگسٹر چھوٹا راجن کو نشانہ بنایا جس میں چھوٹا راجن تو بچ گیا لیکن اس کا خاص آدمی اس میں مارا گیا۔بعد ازاں مدثر بنکاک میں پکڑا گیا اور ابھی بھی ٹرائل کا سامنا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے میں پاکستان اور بھارت دونوں ہی اس قیدی کے دعویدار ہیں ۔

بھارت کا دعویٰ ہے کہ مدثر حسین داود ابراہیم کا قریبی آدمی ہے،وہ 90 کی دہائی میں ہوئے ممبئی دھماکوں کے متعلق بہت کچھ جانتا ہے اس لئیے پاکستانی حکام اسکی بھارت حوالگی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کا کہنا ہے کہ قیدی نمبر 8 کا نام محمد سلیم ہے اور وہ پاکستانی شہری ہے۔اس مقصد کے لیے پاکستان نے جن دستاویزات کو بطور ثبوت پیش کیا ہے ان میں محمد سلیم کا پاسپورٹ ،اسکا نکاح نامہ اور اسکے باپ کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ ہے۔دوسری جانب بھارت نے قیدی نمبر 8 کو مدثر حسین ثابت کرنے کے لیے اسکا ڈی این اے سیمپل اور رشتہ داروں کی بھارت موجودگی کے ثبوت عدالت کے حوالے کئیے ہیں۔اب قیدی نمبر 8 مدثر حسین ہے یا محمد سلیم اسکا فیصلہ بنکاک عدالت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :