ْوزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ اسلحے کے لائسنس کی پابندی اٹھا لی، ہر ماہ 100 لائسنس جاری کئے جائینگے

بدھ مئی 23:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ اسلحے کے لائسنس کی پابندی اٹھا لی ہے۔ بدھ کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجراء پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کا اجراء تمام قانونی باضابطہ کاروائی مکمل کرنے کے بعد اور وزارت داخلہ کی پالیسی کے تحت جاری کیا جائے گا۔ حکومت نے اسلحے کے لائسنس کے حصول کے لئے درخواست دینے سے متعلق شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں اور اس حوالے سے ایک درخواست ضلعی انتظامیہ کو دی جائے گی۔ ہر ماہ 100 لائسنس جاری کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :