آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ اس بات کا عکاس ہے ہمارے تمام ادارے وطن عزیز کی بہتری کیلئے یکجا ہیں،بلال خان کاکڑ

بدھ 2 مئی 2018 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) وزیرا علیٰ کے معاون خصوصی بلال خان کاکڑ نے چیف آف آرمی اسٹاف کے حالیہ دورہ کوئٹہ کے حوالے سے کہا ہے کہ آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ اس بات کا عکاس ہے کہ ہمارے تمام ادارے وطن عزیز کی بہتری کیلئے یکجا ہیں۔ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ ہمارے حوصلوں کو مزید تقویت دے گا ۔

اور ہم نئے عزم اور ولولے کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کی حکومت بہت کم وقت ملنے کے باوجود کافی حد تک صوبے میں بہتری لانے میںکامیاب ہوئی ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری ہمارے بھائی ہیں اور ان کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ اورہمارے ادارے اس قابل ہیں کہ دشمن کومنہ توڑ جواب دے سکیں ۔ اور ہمارے ادارے دشمن کے مزموم ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور امن و امان کی بہتری کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اور ہم عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ حکومت دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں ہے اور دشمنوں کی ہر سازش ناکام ہوگی ۔ اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کا ساتھ دے ۔