پاک سر زمین پارٹی کے پاکستان آرگنآئزنگ کمیٹی کے رکن پیر فدا حسین کے بھائی کے انتقال پر مصطفی کمال کا اظہار افسوس

بدھ 2 مئی 2018 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاک سر زمین پارٹی کے پاکستان آرگنآئزنگ کمیٹی کے رکن پیر فدا حسین کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔

(جاری ہے)

انہوں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی جگہ عطاء فرمائے اور سوگوار اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔شب برأت کے موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام کراچی،حیدراباد سمیت دیگر شہروں میں زائرین کی رہنمائی اور سہولت کیلئے قبرستان کے اطراف میں کیمپس لگائے گئے۔ اراکین اسمبلی اور پی ایس پی کے ذمہ داران و کارکنان عوام کی خدمت کیلئے کیمپس پر رات گئے تک موجود تھے۔