ْلاڑکانہ شہر کے حالات دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ شہر نہیں کھنڈر بن چکا ہے، حلیم عادل شیخ

الوں میں کوئی بھی میگا پروجیکٹ نہیں دیا گیا سارا پیسہ جھوٹے ترقیاتی کاموں کے نام پر ہڑپ کیا گیا ہے، امیر بخش بھٹو سے ملاقات

بدھ 2 مئی 2018 23:46

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نودیرو ہاؤس میں پی ٹی آئی رہنما امیر بخش بھٹو سے خصوصی ملاقات کی اور سندھ میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اس موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا لاڑکانہ شہر ایک تاریخی شہر جہاں سے پیپلز پارٹی والوں نے ہمیشہ الیکشن جیتا ہے لیکن شہر کے حالات دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ شہر نہیں کھنڈر بنا چکا ہے 10 سالوں میں کوئی بھی میگا پروجیکٹ نہیں دیا گیا سارا پیسہ جھوٹے ترقیاتی کاموں کے نام پر ہڑپ کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھٹو خاندان کے بعد پیپلز پارٹی کا بھی خاتمہ ہوچکا ہے زرداری کی پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی تباہ ہوچکی ہے 2018 والی الیکشن میں عوام زرداری کو بتا دے گی کے عوام کس کے ساتھ ہے انہوں نے کہا پ پ نے سندھ میں زراعت کو تباہ کر دیا ہے کاشتکاروں کو نہ گنے کا ریٹ ملا نہ گندم کا باردانہ دیا گیا، آخری سال بھی باردانے کی فروخت کی کاشتکار پوری سندھ میں سراپا احتجاج تھے مگری کسے کاشتکاروں کو باردانہ نہیں دیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما امیر بخش بھٹو نے کہا سندھ میں پ پ والوں نے کرپشن کے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں عوام اب نقلی بھٹو بننے والوں کا ساتھ نہیں دے گی، سندھ میں تبدیلی آچکی ہے اور ا س الیکشن میں سارے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ یقینی ہے۔