پڈعیدن میں پھاٹک سے گزرتے موٹرسائیکل سواروں پر تیز رفتار ٹرین چڑھ گئی، 2 نوجوان ہلاک

بدھ 2 مئی 2018 23:46

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) نواحی گاں مولا بخش ڈاھری کے رہائشی دو نوجوان سجاد ڈاھری اور علی گوھر ڈاھری لاکھاروڈ کے قریب کھلے پھاٹک سے موٹرسائیکل پر کراس کرتے ہوئے کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع پر اہل علاقہ نے دونوں نوجوان کی میتوں کو اسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایس ایچ او ریلوے پڈعیدن ملک الطاف نے بتایا کہ حادثہ نوجوانوں کی جلد بازی کے باعث پیش آیا ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں ورثہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ واقعے کی اطلاع پر پورے گائوں میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ دونوں نوجوانوں کے گھروں میں صفحہ ماتم بچھ گئی۔ اس اچانک اور المناک موت پر ہر آنکھ آشکبار تھی۔ دونوں نوجوانوں کی نماز جنازہ میں علاقہ کے سنکٹڑوں لوگوں نے شرکت کی واضح رہے کہ کھلے اور کچے ریلوے پھاٹک آئے روز حادثات کا سبب بن رہے ہیں اور ان کھلے ریلوے پھاٹک سے اب تک درجنوں افراد موت کی وادی میں جاچکے ہیں ۔