سپریم کورٹ کا ملک بھرکے تمام سرکاری ملازمین کو تین روز کے اندر تنخواہیں ادا کرنے کاحکم ، مزید سماعت دوہفتے کیلئے ملتوی کردی

بدھ مئی 23:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے ملک بھرکے تمام سرکاری ملازمین کو تین روز کے اندر تنخواہیں ادا کرنے کاحکم جاری کرتے ہوئے مزید سماعت دوہفتے کیلئے ملتوی کردی ہے۔بدھ کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی ڈبلیو ڈی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا تنخواہوں سے محروم پی ڈبلیو ڈی اوردیگرسرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کردی گئی ہیں جس پر سیکرٹری خزانہ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ 6 لاکھ 56 ہزار سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں۔

بعدازاں عدالت نے ملک کے تمام سرکاری ملازمین کو تین روز میں تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ کیس کی گزشتہ سماعت کے دورا ن چیف جسٹس نے کہا تھا کہ جب تک پی ڈبلیوڈی ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل جاتیں وہ اس وقت تک اپنی تنخواہ وصول نہیں کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :