متحدہ مجلس عمل نے مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا

ناچ گانا نہیں ہو گا، تیرہ مئی کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع مینار پاکستان کے میدان میں کیا جائے گا،مولانا ا فضل الرحمن کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 2 مئی 2018 21:52

متحدہ مجلس عمل نے مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مئی 2018ء ) :متحدہ مجلس عمل نے مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔مولانا ا فضل الرحمن نے دعویٰ کیا ہے کہ ناچ گانا نہیں ہو گا، تیرہ مئی کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع مینار پاکستان کے میدان میں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل نے مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے سربراہان نے یہ عزم کیا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں ووٹ تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔اس موقع پر ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچ گانا نہیں ہو گا، تیرہ مئی کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع مینار پاکستان کے میدان میں کیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ برقی قمقموں کی موجودگی میں 10ہزار کو ایک لاکھ بتانے والوں کو معلوم ہوگا کہ اسلامیان پاکستان کا جلسہ کیا ہوتا ہے۔