کوئٹہ، جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے تمام یونٹوں پر مشتمل نمائندہ کا اجلاس کل 3مئی کوطلب

ملک کے اندرعدل، انصاف اور امن کے قیام کیلئے جدوجہدکررہی ہے،حافظ حمداللہ مغربی میڈیا نے اسلام کو بدنام کرنیکی خوب سازشیں کیں دہشت پھیلانے میں ملوث عناصرمسلم دشمن قوتیں ہیں، مشترکہ بیان

بدھ 2 مئی 2018 23:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرحافظ حمداللہ,جنرل سیکرٹری حاجی سازالدین، حاجی عبدالصادق،حافظ خورشیداحمد، مفتی رحمت اللہ اوردیگرنے ایک بیان میں کہاکہ تین مئی کو تمام یونٹوں پر مشتمل نمائندہ اجلاس بعدنمازظہرضلعی دفترجناح روڈمیں طلب کیاگیاہے جس میں ہر یونٹ کے مجلس عاملہ کے اراکین اورسالارشرکت کرکے اپنے یونٹوں کے مجلس عاملہ کے اراکین کا لسٹ فراہم کریں گے انہوں نے کہاکہ یونٹوں کو بنیادی طورمضبوط کرنے کیلئے جدوجہدکی جائیگی انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ملک کے اندرعدل، انصاف اور امن کے قیام کیلئے جدوجہدکررہی ہے انہوں نے کہاکہ عوامی صفوں میں جمعیت کو زبردست پزیرآئی ملنے کی بنیادی وجہ جمعیت کی اعتدال پر مبنی سیاست ہے انہوں نے کہاکہ مغربی میڈیا اور سازشی قوتوں نے اسلام اور مسلمان کو بدنام کرنیکی خوب سازشیں کیں مگررونما ہونیوالے واقعات نے ثابت کردیاکہ دہشت پھیلانے اورقتل وغارت گیری میں ملوث عناصرمسلم دشمن قوتیں ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر اسلام کاعادلانہ نظام نافذہوتاتو آج کہیں بھی قتل وغارت گیری نہ ہوتی۔

۲

متعلقہ عنوان :