ریسکیو ساہیوال نے گزشتہ ماہ 3797 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا، ڈاکٹر خالد عبداللہ

بدھ 2 مئی 2018 23:48

چیچہ وطنی۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ریسکیو 1122 ساہیوال نے گزشتہ ماہ اپریل میں3797 ایمرجنسیزپر ریسپانس کیا،اپریل2018ء کے دوران59014کالز موصول ہوئیںجن میں سی3797 ایمرجنسی کالز جبکہ 46173 غیر متعلقہ کالز تھیں، ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر3797 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ1632لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبعی امداد دی،یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے ایک پریس ریلیز میں بتائی،انہوں نے بتایا کہ موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کے ذریعے اپریل2018ء کے دوران 3.

(جاری ہے)

63 منٹ کے رسپانس ٹائم کے اندر1345 ایمرجنسیز ڈیل کیں جن میں1174 مریضوں کو فرسٹ ایڈ دی جبکہ277 مریضو ں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتالوں میں شفٹ کیا ، اسی طرح ضلع بھر کے ہسپتالوں سے پیشنٹ ٹرانسپورٹ/ریفرل سروس کے تحت498 لوگوں کو صوبہ کے دیگر بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیاجن میں سی109 مریضوں کو لاہور ،8 کو فیصل آباد ،8 کوملتان شفٹ کیاجبکہ 337 مریضوں کو RHC, BHU,سے THQٰ اور DHQ میں شفٹ کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 ساہیوال نے اب تک ریسپانس ٹائم بر قرار رکھتے ہوئے تما م ایمرجنسیز پر رسپانس کیاہے،انہوں نے اپنے ریسکیورز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ریسکیو1122 ساہیوال کے ریسکیورز مستقبل میںبھی اسی جوش وجذبہ سے ایمرجنسی میں پھنسے لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے، انہوں نے شب برات اور مسلم لیگ (ن) کے جلسہ کے موقع پر ہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے پر بھی تمام ریسکیورز کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :