شہری سے موٹر سائیکل ،موبائل اور سامان سے محروم ہو گئے

بدھ مئی 23:48

بوریوالہ۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) نا معلوم افراد شہری سے موٹر سائیکل ،،موبائل و قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 289ای بی کا رہائشی فیاض احمد گزشتہ روز اپنی دوکان بند کر کے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے ملازم کو اس کے گھر 291ای بی میں چھوڑ کر واپس آ رہا تھا کہ راستہ میں سڑک مانا جملیرا چک نمبر 291ای بی کی حدود میں 4نا معلوم افراد جو کہ آتشیں اسلحہ سے مسلح تھا نے ناکہ لگا کر انہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر اس سے موٹر سائیکل ،،موبائل فون اور دیگر سامان زبردستی چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :