لائن مین کے جاں بحق ہونے کاواقعہ ،ایس ڈی اوکوٹ سمابہ معطل واقعہ کی تحقیقات کا حکم

بدھ 2 مئی 2018 23:48

ملتان۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے مہلک حادثہ میں اسسٹنٹ لائن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے سب ڈویژنل آفیسر میپکو کوٹ سما بہ سب ڈویژن رحیم یار خان صلاح الدین کو معطل کردیا ہے اور فوری طور پر میپکو ہیڈ کوآرٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ، 26اپریل کو رونما ہونے والے مہلک حادثہ میں اسسٹنٹ لائن مین عبدالوحید جاں بحق ہوئے تھے، اتھارٹی نے ڈپٹی منیجر سیفٹی میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کو فوری طورپر واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دیدیاہے ۔

متعلقہ عنوان :