زہریلا انجکشن لگا کر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا

بدھ 2 مئی 2018 23:48

قصور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) معمولی رنجش پر ملزمان نے زہریلا انجکشن لگا کر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کھڈیاں خاص میں محمد اشرف نے درخواست دی ہے کہ 14اپریل کو ملزمان منشاء اور امجد گھر آئے اور میرے بھائی ارشد محمود کو اپنے ساتھ سہیل کلینک پر لے گئے ،وہاں پر اسے غلط اور زہریلا انجکشن لگا دیا جس سے اسکی حالت بگڑ گئی اسے ہسپتا ل لیجایا گیا مگر وہ زہریلا انجکشن لگنے سے جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :