دو مختلف حادثات میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، ایک زخمی

بدھ 2 مئی 2018 23:49

قصور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) قصورکے گردونواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق شیخ عماد قصورکا رہائشی محمد جاوید موٹرسائیکل پر رائیونڈ جا رہا تھا کہ جب وہ پولیس تھانہ راجہ جنگ کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنیوالے نامعلوم ٹریکٹر ٹرالہ سے ٹکرا گیا اور زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ منڈی موڑ کھڈیاں خاص کے قریب موٹر سائیکل سوار محمد طفیل سامنے سے آنیوالی ٹیوٹا وین سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔