قصور، ڈاکوئوں نے سگریٹ کمپنی کے سیل مین سے دو لاکھ رو پے لوٹ لئے

بدھ 2 مئی 2018 23:49

قصور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پھولنگر میں کے علاقہ سرائے اڈہ میں ڈاکوئوں نے سگریٹ کمپنی کے سیل مین سے دو لاکھ روپے لوٹ لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق سگریٹ کمپنی کا سیل مین سرائے اڈہ میں کھڑا تھا کہ اتنے میں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر اس سے دو لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے ، پولیس تھانہ پھولنگر صدر مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :